• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظر بند ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، تقریباً کچھ نہیں ہوتا ، طلال چوہدری

House Arrest Or Not Or Almost Nothing Talal Chaudhry
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس بیان پر کہ ’’مجھے کس قانون کے تحت تقریباً نظر بند کیا گیا ہے؟‘‘ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں نظر بند ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، تقریباً کچھ نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کل تک ہائی کورٹ کا حکم ماننے کو تیار نہ تھے ، آ ج کہہ رہے ہیں اسی کورٹ کاحکم مانا جائے، انہوں نے نہ جانے کس ملک میں احتجاج کی بات کی تھی، پاکستان میں تو آج احتجاج نہیں ہوا۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،عمران خان کون ہوتے ہیں احتساب کرنے والے، اس کے لیے ادارے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن یہ کیس سن رہے ہیں، وہ جو فیصلہ کریں گےہمیں منظور ہوگا،نواز شریف نے کوہاٹ فتح کرنے کے لیے یلغار نہیں کی، عوامی جلسہ کیا ۔

طلال چوہدری کہتے ہیں کہ یہ احتجاج کریں،عوامی جلسہ کریں ہم تعاون کریں گے،لیکن یلغار کی کوشش بالکل نہیں ہونے دیں گے،آج صرف دو سو پولیس اہلکار کھڑے تھے تو ان کی نکلنے کی جرأت نہیں ہوئی۔ے
تازہ ترین