• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: نماز جمعہ سے روکنے میر واعظ عمر فاروق گرفتار

Mir Waiz Umer Farooq Taken Into Custody To Prevent Friday Prayer
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا،بتایا جاتا ہے کہ نمازجمعہ کی ادائیگی کیلیےگھرسےنکلنے پر میر واعظ عمر فاروق کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد میر واعظ عمر فاروق کو حضرت بل میں ایس پی آفس لے جایا گیا ہے۔مسلسل سولہویں ہفتے بھارت کی قابض فورسز نے جمعہ کا اجتماع روکنے کی کوشش کی ۔ 15 ہفتوں سے نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی کے خلاف آج کشمیریوں نے مارچ کا اعلان کیا تھا ۔

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں 112ویں روز بھی صورتحال کشیدہ رہی، وادی بھر سے کشمیریوں نے جامع مسجد تک مارچ کا اعلان کررکھا تھا۔دوسری جانب قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میںکشمیریوں کا آزادی مارچ روکنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ روکنے کے لیے بھارتی سینٹرل ریزرو فورس نے سڑکوں پر مزید چوکیاں قائم کیں۔علاوہ ازیں ترجمان جموں اینڈ کشمیر لبریشن کے مطابق طبیعت بہتر ہونے پر حریت رہنما یسٰین ملک کو اسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا،یاسین ملک ہاتھ میں انفیکشن کے باعث چھ روز تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔
تازہ ترین