• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلب پر باغیوں کا میزائل حملہ ، پندرہ شہری ہلاک،100 زخمی

Syrian Rebels Attacked On Aleppo 15 People Killed And 100 Injured
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حلب میں باغیوں نے میزائلوں سے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں پندرہ شہری ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہلاکتیں راکٹ حملوں کی وجہ سے ہوئیں،ادھر جنگ کی صورتحال کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کا کہناہے کہ باغیوں نے حلب کے مغربی علاقے میں حکومتی زیر قبضہ علاقوں میں راکٹوں سے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میںایک درجن سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں ، حملہ علاقے میں حکومت کا قبضہ ختم کرانے کیلئے کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حلب اور اسکے گردونواح میں جنگ جاری ہے اور اسکے نتیجے میں شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کی ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں۔
تازہ ترین