• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباما نے دور اقتدارکا آخری کرسمس ٹری روشن کردیا

+5
+8
دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،اسی سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں بھی کرسمس ٹری روشن کرنے کی 94ویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں صدر اوباما نے اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کی اور اپنے دور اقتدا ر کا آخری کرسمس ٹری ر وشن کردیا۔

انیس فٹ اونچےکرسمس ٹری کوبرقی قمقموں سے مزین کیا گیا تھا جسے صدر اوباما ،ان کی اہلیہ اور بیٹی نے مل کر روشن کیا اور تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

امریکی ریاست وسکانسن سے کر سمس ٹری کو خصوصی طو ر پر کاٹ کر گھوڑاگاڑی کے ذریعے وائٹ ہاؤس پہنچا یا گیا تھا جس کا استقبال خاتونِ اول مشیل اوباما نے اپنے دو بھتیجوںآسٹن اور آرون کے ہمراہ کیا اور ان کے ساتھ ان کے پالتو کتے بو اور سنی بھی مو جود تھے۔
تازہ ترین