• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا فلپائنی صدر سے رابطہ، منشیات کیخلاف جنگ کو سراہا

Donald Trump Phones Rodrigo Duterte Praises Fight Against Drugs
فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلفونک گفتگو میں ان کی منشیات اور منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف جنگ کو سراہا ہے۔

دونوں سربراہان کے درمیان جمعہ کو ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، فلپائنی صدر رودریگو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ان کے منشیات بیچنے اور استعمال کرنے والوں کو مار دینے کے منصوبے کی توثیق کرتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

صدر رودریگو کے اس فیصلے سے اب تک ساڑھے چار ہزار فلپائنیوں کو موت کی سزا دی جاچکی ہے۔ فلپائنی صدر کے اس فیصلے کو امریکا، یورپی یونین اور بہت سے دوسرے ممالک کی سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔
تازہ ترین