• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے دسمبر کو ماہ قائد سے منسوب کردیا

Rangers Attributed To Month Of December As Qaid Of The Month
رینجرز نے ماہ دسمبر کو ماہ قائد سے منسوب کرتے ہوئے مختلف تقریبات کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں کراچی کے ساحل سمندر کے قریب پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے امن واک کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی میں امن و امان کے قیام میں نمایاں کامیابیوں اور شہریوں کی جانب سے رینجرز کے اقدامات کو سراہے جانے کے بعد سندھ رینجرز نے ماہ دسمبر کو ماہ قائد کے نام کرتے ہوئے مختلف تقاریب کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی کے ساحل سمندرکے قریب امن واک کا انعقاد کیاگیا ،جس میں اسکول و کالج کے طلبہ و طالبات، بچوں اورسول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واک کی قیادت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کی،اس موقع پر انہوں نے رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی کے اراکین اور لوک فنکاروں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی، واک کے شرکا اس موقع پر بہت پر جوش نظر آئے۔

امن واک کے ذریعے جہاں رینجرز نے بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا ،وہیں اس بات کا بھی عزم کیا گیا کہ شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرکے دم لیں گے۔
تازہ ترین