• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان، تھانیدارکی شادی پرفائرنگ ، بچہ جاں بحق

Di Khan Firing Boy Killed
ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانیدارطارق سلیم کا اپنی شادی میں دیوانہ ہونا بچے کی جان لے گیا، شدید ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، غریب گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی،ایس ایچ اوکے خلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او نے اپنی شادی کی خوشی میں ساتھیوں کے ساتھ دیوانہ وار ہوائی فائرنگ کی ،گولی لگنے سے ایک بچے کی جان چلی گئی، فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو تو گرفتار کرلیے گیا لیکن ایس ایچ او کو صرف معطل کردیا گیا۔

تھانا پروآ کے گاؤں میں ایس ایچ او اور اس کے بھائی کی شادی 10 سالہ کے رمضان کے لیے موت کا پیغام لائی،ایس ایچ او طارق سلیم کی شادی میں خود اس نے اور درجنوں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی، ایک گولی ننھے رمضان کی آنکھ پر لگی، لہولہان رمضان کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

چچا زاد بھائی کے مطابق رمضان کا گھرانا انتہائی غریب ہے اور 10 سالہ رمضان بھی محنت مزدوری کرکے اپنے گھروالوں کا ہاتھ بٹاتا تھا۔

ایس پی رورل سلیم خان کا کہنا ہے کہ رمضان کے غریب گھروالے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے ڈر رہے تھے، لیکن قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔

دیگر ملزمان اور ایس ایچ او پر اس کے اپنے تھانے میں ہی مقدمہ درج کرکے2 ملزمان تو گرفتار کرلیے گئے،لیکن آر پی او شیر اکبر خان کی جانب سے ایس ایچ او طارق سلیم کو صرف معطل کرنے کے ہی احکامات دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین