• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ بادام کھا ئیں، بیماریوں سے محفوظ رہیں

Eat Almonds Daily To Protect From Disease
ایک جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 20گرام بادام روزانہ کھانے والے افراد متعدد بیماریوں کےخطرات سے محفوظ رہتےہیں۔

تحقیق کے مطابق بادام کے استعمال سے دل کے دورے میں 30 فیصد،کینسرکے خطرات میں 15فیصد اور قبل از وقت موت کے امکانات میں 22فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہواہے کہ موت کا سبب بننے والےسانس کے امراض سے بھی بادام کے استعمال سے 50فیصد تک کمی آجاتی ہے جبکہ بادام کھانے والوں کو ذیابیطس کی ہلاکت خیزی سے بھی 40فیصد تک کم خطرات کاسامناکرنا پڑتاہے۔

امپیریل کالج لندن کی ڈیگ فن اون نے بتایا کہ اب تک غذائیت سے متعلق اشیاء پر تحقیق انسانی جان کیلئے بڑے خطرات تک محدود رکھی گئی ہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ بادام کے استعمال اور مختلف امراض کا گہرا تعلق رہاہے۔

اس کی معمولی سی مقدار کے استعمال سے مختلف امراض کی ہلاکت خیزی کے خطرات سے نمایاں بچت ممکن ہوسکتی ہے۔

برٹش میڈیکل کونسل کے جریدے میں شائع ہونے والی یہ رپورٹ پوری دنیا کے 8لاکھ افراد پر ریسرچ کے بعد تیار کی گئی ہے۔

اس ریسرچ میں بادام کے علاوہ اخروٹ اورمونگ پھلی کو بھی شامل کیاگیا تھا۔
تازہ ترین