• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کسٹمز کی کارروائی، 3افسران کیخلاف مقدمہ درج

Customs Operation In Karachi Case Against 3 Customs Officers Registered
کراچی کسٹم انٹیلی جنس پورٹ قاسم پر غلط ڈکلیریشن کے ذریعے کنٹینر کلئیر کرانے کے الزام میں 3کسٹم افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹم افسران نے پورٹ قاسم سے غلط ڈکلیریشن کے ذریعے 4 کنٹینرز گرین چینل سے نکالنے کی کوشش کی، جبکہ کاغذات میں درج تھا کہ کنٹینرز میں اسکریپ ہے اور یہ سامان گوجرانوالہ کی ایک پارٹی نے منگوایا تھا۔

کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کے دواران کنٹینرز سے کاسمیٹکس، کپڑا اور موبائل آلات برآمد کیے۔ کسٹم انٹیلی جنس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کسٹم افسران خرم اقبال، ملک جمشید سمیت تین افسران کو نامزد کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین