• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند کی عمر ساڑھے چار ارب سال سے بھی زیادہ ، نئی تحقیق

Moon More Than Four Billion Years Old Study
انسانی زندگی میں شاعری سے دماغی امراض تک اہم کردار ادا کرنے والے سیارے چاند کی عمر سائنسدانوں کے اندازے سے بھی کہیں زیادہ نکلی ہے۔

سائنس دانوں کا خیال تھا کہ چاند کی عمر 10 سے 20 کروڑ سال کے درمیان ہے لیکن اب نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چاند کی عمر ساڑھے چار ارب سال سے بھی زیادہ ہے۔

سائنس دانوں نے یہ نتیجہ چاند سے جمع کی جانے والی مٹی اور پتھروں کے تجزیے کے بعد نکالا ہے جو 1971 میں اپالو 14 کے ذریعے چاند پر جانے والوں  نے جمع کیا تھا۔

قبل ازیں سائنس دانوں کا کہنا تھا  کہ چاند ہمارے نظام شمسی کے وجود میں آنے کے 6 کروڑ سال بعد ہی وجود میں آگیا تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ ساڑھے چار ارب سال پرانا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش زمین سے گرنے والے ملبے  سے ہوئی تھی۔
تازہ ترین