• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Beat Australia By 6 Wickets
دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی،محمد حفیظ نے72رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر 12سال جبکہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں32سال بعد شکست دی ہے۔

میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 221رنز کا ہدف دیا،جو پاکستان نے 49ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے کپتان محمد حفیظ اور شرجیل خان نے 68رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شرجیل خان29رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شرجیل کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے ،دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 72رنز بناکر اسکور140 تک پہنچادیا، اس موقع پر بابر اعظم 34رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔محمد حفیظ نے 8چوکوں کی مدد سے 72رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک اور اسد شفیق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53رنزبنائے اسد شفیق13رنز بناکر وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شعیب ملک اور عمراکمل بالترتیب42اور 18رنز بناکر ناؤٹ رہے۔

محمد حفیظ کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49ویں اوور میں 220رنز بنائے تھے۔کپتان اسٹیون اسمتھ 60اور میتھیو ویڈ 35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

محمد عامرنے تین، جنید خان اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ حسن علی اور شعیب ملک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین