• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ممالک سے 3 سال میں 2 لاکھ 66 ہزار پاکستانی بے دخل

2 Lakh 66 Thousand Displaced In Different Countries In 3 Years
حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں مختلف ممالک سے تقریباً 2لاکھ 66ہزار پاکستانی بے دخل کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بے دخلیاں سعودی عرب سے ہوئیں جہاں سے ایک لاکھ 49 ہزار افراد کو نکالا گیا۔

تقریباً ساڑھے 19ہزار پاکستانی یو اے ای سے ڈی پورٹ کیے گئے۔

ساڑھے10 ہزار ملائشیا سے، 5ہزار 121ترکی سے، 5 ہزار کے قریب یونان سے، تقریباً 7 ہزار لندن سے،13سو 69جنوبی افریقہ سے اور 880 تھائی لینڈ سے بے دخل ہوئے۔
تازہ ترین