• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اینیمیٹڈ فلم ’دی نٹ جاب2 نٹی بائے نیچر‘کانیاٹریلر جاری

Animated Movie The Nut Job 2 Nut By Nature Trailer Released
کینیڈا کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’دی نٹ جاب2 نٹی بائے نیچر‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارکال برنکر کی اس فلم کی کہانی ایک گلہری سرلی اور اسکے دوست چوہے بڈی کے گرد گھومتی ہے۔ جو نٹ اسٹور میں نقب زنی کا منصوبہ بناتے ہیں اور پھر خود ایک غیر متوقع پیچیدہ ایڈونچر کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔

ہیری لنڈن اورباب بارلن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کیلئے وِل آرنیٹ ،گیبریئل ایگلیسیاس،کیتھرین ہیل اورپیٹر اسٹور میئرسمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم اوپن روڈ فلمز کے تحت رواں سال 18 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین