• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: پیلٹ گن کا شکار ایک اور نوجوان چل بسا

Occupied Kashmir One More Victim Of Pallet Gun Young Man Killed
بھارتی فوج کی پیلٹ گن کا شکار ایک اور کشمیری نوجوان چل بسا،وسیم احمد کو گزشتہ اگست میں بھارتی فورسز نے تین سو چھرے مارے تھےبرہان وانی کے بعد بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے ظلم کا شکار ایک اور کشمیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔وسیم احمد کو گزشتہ سال اگست میں کلگام میں بھارتی فورسز نے پیلٹ گن سے زخمی کیا تھااور اسے تین سو چھرے مارے گئے تھے۔

قابض فورسز نے آج بھی کیری سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کردیا۔دوسری جانب بانڈی پورہ میں بھارت مخالف مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
تازہ ترین