• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال: 2 طلبہ تنظیموں کا جھگڑا، ملزمان نے ضمانت حاصل کرلی

کراچی کے جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے جھگڑے کے 17 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔

کراچی کے جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا کے 17 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے سیشن عدالت جنوبی میں درخواست دائر کی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں جھوٹے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، اتنے لوگوں کی موجودگی میں واقعہ کے باوجود کوئی گواہ نہیں ہے مقدمہ کے مطابق 55 افراد نے حملہ کیا لیکن مدعی اور ساتھیوں کو ایک زخم تک نہیں آیا، درخواست گزار پہلے کبھی کسی مقدمے میں نامزد نہیں رہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، جبکہ درخواست پر مزید سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

 ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید