صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کی کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقلی پر اہلیہ قیصرہ الہٰی نے ردعمل دے دیا۔
ایک بیان میں قیصرہ الہٰی نے چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقلی کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پرویزالہٰی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
قیصرہ الہٰی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔