• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی،ایشیائی بینک

Load Shedding Has Reduced The Governments Efforts Adb
ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی حکومتی کوششیں عالمی سطح پر بھی تسلیم کی جا نے لگیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت کوششوں سے لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے، 2018 تک لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنرلی پیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں جن کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔ موجودہ حکومت نے پاور سیکٹر میں اصلاحات اسی طرح جاری رکھیں تو 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

نیپرا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریگولیٹر ادارے کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہئے، ریگولیٹر سب کو خوش نہیں کر سکتا نہ ریگولیٹر کا یہ کام ہے۔ ہم بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کے حق میں ہیں، یہ نج کاری ہونی چاہئے۔ گزشتہ تین سال میں پاکستان کو توانائی سیکٹر کی بہتری کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔
تازہ ترین