• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:این سی اے ہاسٹلز کی سیکورٹی سخت ،طلبہ کو رہنے کی اجازت

Lahore Nca Hostels Security Tight
لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس میں سخت سیکورٹی کے بعد دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہوسٹلز میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

اسلام پورہ میں واقع این سی اے ہاسٹلز کو ناقص سیکورٹی کے باعث گزشتہ شب بند کیا گیا تھا، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا، وہاں مقیم طلبا اور طالبات کو گھروں کو جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ان ہاسٹلز میں آج سیکورٹی کے مزید اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے،سیکورٹی میں بہتری پر دیگر صوبوں کے طلباء اور طالبات کو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت دے دی گئی ہےجبکہ گھروں کو جانے والے قریبی اضلاع کے طلباء بھی پیر کو واپس آ جائیں گے۔

پولیس کی جانب سے کالج انتظامیہ کو ایک ہفتے کے اندر سیکورٹی انتظامات کو مکمل اور موثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین