• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،مختلف شہروں میں سرچ آپریشن،49 افراد زیر حراست

Rangers Search Operation In Punjab 49 Suspects Held
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 49 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے۔

ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق لاہور، ڈیرہ غازی خان، اٹک اور راجن پور سے حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نوید حیات نے لاہورکےمختلف مقامات کادورہ کیا اورپولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین