امریکی ریاست ہیوسٹن سے راجہ زاہد اختر خانزادہ... ہیوسٹن کی معروف پاکستانی نژاد امریکن شخصیت اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کےصدر محمد سعید شیخ کوہیوسٹن میں ریجنل بلیک چیمبر آف کامرس کی جانب سے چیمبر کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا ۔
ہیوسٹن میں ٹیری کائونٹی رینجل بلیک چیمبر آف کامرس کی جانب سے چوتھی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس اور پہلے ایوارڈ گالا کی تقریب یہاں ہیوسٹن میں واقع سٹی سینٹر میں منعقد ہوئی، تقریب میں ہیوسٹن کے معروف پاکستانی کمیونٹی کے رہنما اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر محمد سعید شیخ کو کمیونٹی کی بیش بہا خدمات کے صلے میں انہیںسال 2017کا سلویسٹر ٹرنرایوارڈ سے نوازاگیا،سعید شیخ کو کانگریشنل تہنیتی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
ایوارڈ گالا اورا نٹرنیشنل کانفرنس کی اس تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بزنس مین،تجارتی کمیونٹی کے رہنمائوں سمیت شہر کی معروف اور مقتدر شخصیات سمیت سول و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس سال ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں بیلیز کو فیوچر کیا گیا تھا جبکہ کانفرنس میں خصوصی طور پر کریبین ریجین اور چائنا سمیت مختلف ممالک سے مندوبین شریک ہوئے ،تقریب میں دیگر 9 مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔
تقریب کی میزبان لسی اونڈیرا،آر تھامس نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا، تقریب میں بینک ،اسمال بزنس،ایکسپورٹ پروگرام اوور سیز پرائیویٹ انویسٹمنٹ کارپوریشن ،یو ایس ٹریڈ ایجنسی سمیت دیگر محکموں کے حکام اور افسران بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی مقتدر شخصیات جس میں ڈاکٹر اشرف روبینہ عصمت،ظفر اورمینا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات کا سعید شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کی خدمات کے اعتزاف میں ایوارڈ اور تہنیتی سرٹیفکیٹ یہاں رہنے والی پاکستانی قوم کیلئے بھی قابل فخر کارنامہ ہے کیونکہ اس سے ہمارے ملک کا مثبت چہرہ دیگر کمیونٹی کی مقتدر شخصیات کے سامنےبہت نمایاں طور اجاگر ہوا ہے۔