• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو متحرک طور پر سکھینے کی تربیت دیں،فلپ ہال ورتھ

Children Inculcate With Active Training Phlip Hallworth
شکیل یامین کانگا...ماہر تعلیم فلپ ہال ورتھ نے کہا ہے کہ بچپن صرف ایک بار ملتا ہے، ماہر تعلیم یا والدین کی حیثیت سے ہمارا استحقاق اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امر کو یقینی بنائیں کہ بچے اپنا بچپن متحرک طور پر سیکھنے میں صرف کریں۔

وہ علم، مختلف شعبوں کی مہارتیں اور اقدار سیکھیں جو ان کے مستقبل کی بنیاد ہوں گی اور یہ سب کچھ سیکھنا ان کیلئے تفریح کا باعث ہو۔ ابتدئی عمر میں کھیلوں کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے، اس کے ذریعے جسمانی نشو و نما بھی ہوتی ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار پرائیوٹ اسکول سسٹم، دی سٹی اسکول کے تحت ہونے والے تھاٹ لیڈرز کے عنوان سے پاکستان کے ابتدائی سالوں کی تعلیم پر مبنی سمپوزیم میں کیا۔ سمپوزیم میں معروف ماہرین اور دانشوروں نے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو کر نو عمری میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کے حصول کے لئے درکار کورس کو مرتب کرنے کیلئے جدید تحقیق، بہتر حکمت عملی اور مشاہدات پر تبادلہ خیال کیا۔

سمپوزیم کے دوران مختلف سیشنز اور پینل بات چیت میں ماہرین تعلیم اور دیگر مقرین بشمول والدین نے انتہائی اہم تعلیمی شعبے کی سمت متعین کرنے کیلئے تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ماہر تعلیم صبوحی ارتضا نے کھیلوں کے مواقع کے ذریعے بچوں میں ادراکی علم کی اہمیت پر زور دیا۔ دی سٹی اسکول ابتدائی سالوں کی تعلیم میں اس طریقہ تعلیم سے جدت لا رہا ہے جو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور کلاس روم کے اندر اور باہر کے ماحول کی مناسبت سے مرتب کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کے مفکر کی حیثیت سے دی سٹی اسکول بہترین نصاب پر مبنی تعلیم دے رہا ہے اور ہم نے ایسا فریم ورک تیار کیا ہے جو ہر بچے کی ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔ سمپوزیم کا مقصد بچوں کو اکیسویں صدی کیلئے تیار کرنا ہے جس میں ٹیکنالوجی برق رفتاری سے ترقی کر رہی ہے۔
تازہ ترین