• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ایمانوئل ماکروں کے نام

Emmanuel Macron Won First Phase Of French Presidential Election
فرانس میں صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ نوجوان امیدوار ایمانوئل ماکروں نے جیت لیا، دوسرے مرحلے میں بھی انکی جانب سے میدان مارنے کے امکانات ہیں۔

نوجوان امیدوار اور متحدہ یورپ کے حامی ایمانوئل ماکروں نے فرانس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے ، ماکروں کے دوسرے مرحلے میں خاتون امیدوار مارین لے پَین کو شکست دینے کے امکانات روشن ہیں۔

39 سالہ آزاد امیدوار اور سابق وزیر اقتصادیات ماکروں تقریباً 24 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر رہے جبکہ لے پَین کو تقریباً 21.5 فیصد ووٹ مل سکے۔ قدامت پسند اور سوشلسٹ امیدواروں فرانسوا فیوں اور بے نوآ آموں کو تاریخی شکست اٹھانا پڑی اور دونوں نے فوری طور پر ماکروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اگلا انتخابی مرحلہ سات مئی کو منعقد ہو گا۔
تازہ ترین