سابق پرنسپل انفارمیشن افسر رائو تحسین نے ڈان لیکس انکوائری کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
رائو تحسین کا کہنا ہے کہ کمیشن نےخبرلیک کےذمہ داروں کا تعین کیےبغیرمیری سزا کی کیسے سفارش کردی؟
رائو تحسین نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کاانتظارکررہاہوں،جلد ہی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کروں گا ۔
ان کا کہناتھاکہ میرے وکلا نےکمیشن کی کلاسیفائیڈ رپورٹ کی کاپی مانگی ہے،جنہیں اب تک کاپی فراہم نہیں کی گئی۔
راو تحسین کو انکوائری کمیشن کے فیصلے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا