• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان فورسزکے 50 سے زائد لوگ مارے گئے، آئی جی ایف سی

More Than 50 People Of Afghan Forces Killed Igfc
آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے کہا ہے کہ افغان علاقے میں چار سے پانچ پوسٹیں تباہ کیں جس میں افغان فورسز کے 50 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے، افغان فورسز کو نقصان پہنچانے پر خوشی نہیں، وہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے چمن میں افغان فورسز کی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان بارڈر فورسز کے اہل کاروں نے مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی، کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں چار دن سے مردم شمار ی کا عمل جاری تھا، افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کیے اور پوزیشن سنبھال لی، 5 مئی کی صبح ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا، جس کے بعد افغان حکومت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری آبادی کو نقصان پہنچنےکے ڈر سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کیے ، پاکستانی آبادی پر فائرنگ کرنے والی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ سرحد پار ہمارے علاقے میں آئے ، پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی ، کوئی خلاف ورزی قبول نہیں۔

میجر جنرل ندیم احمد نے کہا کہ اپنی علاقائی سالمیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، افغانستان میں بھارت کے لوگ منفی مشورے دیتے ہیں، سرحدی علاقے میں جنگ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں نہیں۔
تازہ ترین