پاکستان کے اشعب عرفان اور حمزہ خان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اشعب عرفان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے جوشم چواہا کو 3 - 2 سے شکست دی، انہوں نے 2 -1 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔
ملائیشین پلیئر کے خلاف اشعب کی جیت کا اسکور 11-6، 12-14، 8-11، 11-9 اور11-8 رہا۔
حمزہ خان نے کوارٹر فائنل میں جاپان کے ٹومو اینڈو کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔
حمزہ خان کی جیت کا اسکور 11-6، 11 -6 اور 12-10 رہا۔
سیمی فائنل میں حمزہ اور اشعب آمنے سامنے ہوں گے، فائنل میں ایک پاکستانی پلیئر کی رسائی یقینی ہے۔