• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:چکن پاکس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا

Faisalabad Patient Died From Chicken Pox
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا، رواں سال ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 489 تک پہنچ گئی ہے۔

سمندری کے رہائشی نصیر احمد کو 4 مئی کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا جو آج دوران علاج دم توڑ گیا۔

رواں سال چکن پاکس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے، جن میں 8 کا تعلق فیصل آباد جبکہ11 کا تعلق دیگر اضلاع سے تھا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، الائیڈ اسپتال میں آج مزید دو مریض لائے گئے ، جس کے بعد رواں سال کے دوران چکن پاکس کے 489 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین