• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: انوکھی بائیو پے ٹیکنالوجی سے شاپنگ آسان

Rare Biopay Technology In South Korea Makes Shopping Easy
مشین پر ہاتھ رکھ کر اپنی شناخت ظاہر کرنا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب تو خریداری بھی ایسے ہی ہوا کرے گی۔

جنوبی کوریا کے دار الحکومت سیول میں متعارف کروائی گئی ہے ایسی ٹیکنالوجی جس کی مدد سے شاپنگ کرنے کے بعد پیسے دینے یا کارڈ سویپ کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

بائیو پے (Biopay)نامی یہ ٹیکنالوجی بائیو میٹرک سسٹم مشین سافٹ ویئر کی مدد سے خریدار کے ہاتھوں کی نسوں کی شناخت کر کے بل ادا کرے گی۔

یہ سہولت سیول کی بلند عمارت میں قائم اسٹور میں متعارف کروائی گئی ہے، جہاں کوئی سیلز مین اور کیشیئر نہیں۔

ٹیکنالوجی متعارف کروانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد چوری اور جعل سازی کا خاتمہ کرنا ہے۔Lotteنامی کارڈ بنوا کر اسٹور سے خریداری کی جاسکتی ہے اور وہ بھی صرف مشین پر 5سیکنڈ کیلئے ہاتھ رکھ کر۔
تازہ ترین