| |
Home Page
پیر یکم ربیع الاوّل 1439ھ 20 نومبر 2017ء
May 19, 2017 | 11:54 am

فیصل آباد میں مزید27افراد چکن پاکس سے متاثر

Faisalabad 27 More Chickenpox Cases

Faisalabad 27 More Chickenpox Cases
فیصل آباد میں چکن پاکس کا مرض بےقابو ہوگیا ہے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 27مریض سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مرض سے بچاؤ کیلئے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کے 2 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

فیصل آباد کےسرکاری اسپتالوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چکن پاکس کے مزید 27 مریض لائے گئے ہیں، جس کے بعد رواں سال چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1074 ہوگئی ہے۔

الائیڈ اسپتال میں پانچ مریض زیر علاج ہیں، دیگر افراد علاج معالجے کے بعد گھروں کو جاچکے ہیں۔ چکن پاکس میں مبتلا 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 12 کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مرض سے بچاؤ کیلئے متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ کے 2 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔