• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،بڑی تعداد میں ہتھیار اور بارود برآمد، ملزم گرفتار

Peshawar Arms And Ammunition In Huge Numbers Arrested
پشاور پولیس نےبڑی تعداد میں اسلحہ، بارود، ڈیٹو نیٹر، وائرلیس سیٹ اور دھماکوں میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے تھانہ متنی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور دھماکوں میں استعمال ہونے والا دیگر مواد برآمد کرلیا ہے۔

سی سی پی او پشاور طاہر خان نے میڈیا کوبریفنگ میں بتایا کہ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 5آر پی جی، 12دستی بم، 10وائرلیس سیٹ، 42ڈیٹونیٹر، ڈھائی سو کلو بارود، 23بیٹریاں، 2پریشر ککر، سیکیورٹی فورس کی وردی اور دیگر سامان شامل ہے جو کسی بڑے حملے میں استعمال ہونا تھا۔
تازہ ترین