• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
China Tightens Border Controls With N Korea
چینی حکام نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ منسلک سرحد پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ نے یہ کنٹرول شمالی کوریا کی جوہری پالیسی کے تناظر میں شروع کیا ہے۔ چین کی اِس پالیسی کی تصدیق امریکا کی مشرقی ایشیا کے لیے قائم مقام نائب وزیر خارجہ سوزن تھارنٹن نے بیجنگ میں رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کی۔

سوزن تھارنٹن کے مطابق سرحدی کنٹرول کے علاوہ چینی حکومت ، نے شمالی کوریا کی سرحد پر کسٹم کنٹرول بھی سخت کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے چین نے کئی اور بھی اقدامات کیے ہیں۔
تازہ ترین