• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز

10 Per Cent Increment In Salaries Of Government Employees Proposed
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نےافواج پاکستان کے 2009ء اور 2010 ء جب کہ سول ملازمین کے 2010ء کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے گریڈ 5 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 50 فیصد ہاؤس رینٹ الاؤنس کی کٹوتی ختم کرنے جب کہ بجٹ میں پاک بحریہ کے بیٹ مین الاؤنس اور پے ہارڈ لائن الاؤنس میں اضافے اور ایف سی کی تنخواہ میں 8 ہزار روپے فکس الاؤنس کے اضافے کی بھی تجویز دی ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ تنخواہوں میں اضافے سے مجموعی طور پر 125 ارب روپے کا اضافی خرچ ہوگا۔

انہوں نے ملک میں کم سے کم اجرت 14ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز بھی دی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں پاکستان بحریہ کے الاؤنسز میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ پاک بحریہ کے بیٹ مین الاؤنس اور پے ہارڈ لائن الاؤنس میں اضافہ اورایف سی کی تنخواہ میں 8 ہزار روپے فکس الاؤنس کی تجویز دی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے افواج پاکستان کے تمام افسران اور جوانوں کو تنخواہ کا 10 فیصد الاؤنس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2009ء، 2010 ءکے افواج پاکستان، سول ملازمین کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخوا میں ضم کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین