ملکہ حسن لٹ گئیں، لندن راس نہ آیا | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
June 10, 2017 | 01:56 pm
ملکہ حسن لٹ گئیں، لندن راس نہ آیا

Miss World South Africa 2017 Robbed In London

Miss World South Africa 2017 Robbed In London

چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں سے نہ صرف پاکستانی عوام پریشان ہیں بلکہ عالمی اعزاز رکھنے والی شخصیات بھی ان لٹیروں کے نشانے پر ہیں ۔



جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن کا اعزاز رکھنے والی ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو لندن کے ہائیڈ پارک کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

واردات میں ملکہ حسن کو اپنے قیمتی موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہونا پڑا۔

واردات کے فوری بعد ڈاکو موقع دیکھتےہی آسانی کے ساتھ فرار ہوگئے ۔

ملکہ حسن کاکہنا ہے ’ مسلح حملہ آور اسلحہ کے زور پر انھیں اغواء کرنا چاہتے تھے لیکن وہ ڈاکوؤں کا ارادہ بھانپتے ہی وہاں سے فرار ہوگئیں ۔ اس طرح وہ جانی نقصان سے محفوظ رہیں ۔

ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت دو سیکورٹی گارڈ بھی پارک میں موجود تھےجنھوں نے ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو جان بچانے میں مدد بھی فراہم کی۔

برطانیہ میں موجود ملکہ حسن کے ساتھ پیش آنے والےاس واقعہ کا جنوبی افریقہ کے وزیرداخلہ کی جانب سے بھی نوٹس لے لیا گیا ہے جس میں انہوں سختی سے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلدگرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔