• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے 4ایئرپورٹس دنیا کے 10بدترین ایئرپورٹس میں شامل

Four Of The Worst Ranked Airports In The World Are In The Uk

برطانیہ کے چار ایئرپورٹس دنیا کے دس بدترین ایئرپورٹوں میں شامل ہیں۔

گیٹ وک، مانچسٹر اور سٹین سٹڈ ائرہیلپ رینکنگ میں آخری پانچ ایئرپورٹوں میں شامل ہیں جو وقت کی پابندی، معیار اور سروس کیلئے دنیا بھر میں 76 ائرپورٹوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔

ایڈنبرا بھی چھٹے نمبر پر رہا، ہیتھرو، سان فرانسسکو اور وینکوور کے درمیان نمبر 20پر ٹاپ برطانوی ایئرپورٹ رہا۔

دنیا میں ٹاپ ایئرپورٹ سنگاپور کا چانگی رہا جس کے بعد میونخ اور ہانگ کانگ کا نمبررہا جبکہ کویت کا ایئرپورٹ بدترین رہا ۔

درجہ بندی کے لئے ایئرلائنوں کا بھی جائزہ لیا گیا، نتائج کے مطابق برٹش ائرویز 87ائرلائنوں میں 7ویں نمبر پر رہی جس کے بعد ورجن اٹلانٹک کا نمبر آیا۔

فلائی بی 22ویں اور ریان ایئر اور منارچ نچلی ترین سطح کی 5ایئرلائنوں میں شامل ہے ۔سنگاپور ایئرئنز سب سے آگے رہی۔

تازہ ترین