• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بمباری سے البغدادی کی ہلاکت کا قوی امکان ہے، روس

The Bombing Is Likely To Kill Al Baldadi Russia

روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سائرومولوٹووکا کہنا ہے کہ روسی بمباری سے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کا قوی امکان ہے۔

روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ روسی طیاروں کی بمباری سے داعش کا سربراہ مارا جا چکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ داعش کے سربراہ کے مارے جانے کی دیگر مختلف ذرائع سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔

روسی طیاروں نے گزشتہ ماہ رقہ میں داعش کی کمانڈ فورس کو نشانہ بنایا تھا، 16جون کو روسی وزارت دفاع نے مارے جانے والے داعش جنگجوؤں میں داعش سربراہ کے شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

تازہ ترین