• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال دالوں کی د رآمدات میں نمایاں اضافہ

Rise In Pulses Imports This Year

رواں مالی سال کے دوران دالوں کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مئی تک کے عرصہ میں مجموعی طورپر 902.106ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئیں۔

جبکہ مالی سال2015-16ے اسی عرصہ میں یہ مالیت161.528لین ڈالر تھی یوں دالوں کی درآمدات میں مجموعی طور پر71فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اعدادوشمار کے مطابق دالوں کی درآمدی حجم میں بھی تقریباً 35 اعشاریہ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، صرف مئی 2017میں دالوں کا درآمدی حجم 67 اعشاریہ 654ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیوستہ سال میں دالوں کا درآمدی حجم 43 اعشاریہ 108ملین ڈالرز تھا۔

 

تازہ ترین