• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Imad Waseem Became Number One Bowler Of T20 Cricket

پاکستان کے نوجوان آل راونڈر عماد وسیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں ۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں صرف ایک وکٹ لینے والے عمران طاہر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بولر کی پوزیشن سے محروم ہوگئے ۔

جنوبی افریقا کے اسپنر کی 2 درجہ تنزلی پاکستان کے عماد وسیم کو فائدہ دے گئی ،جو اس فہرست میں پہلی مرتبہ نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

عماد وسیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں ان کی پرفارمنس کافی نمایاں رہی ہے ۔

تین میچز کی سیریز میں 2,1 کی فتح کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے ،پہلے پر نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔

تازہ ترین