• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک نے عالمی آبادی کو اپنا ’فین‘ بنا لیا

Facebook Hits 2 Billion Users

فیس بک نے عالمی آبادی کو اپنا فین بنا لیا۔ ویب سائٹ کے بانی کا کہنا ہے کہ دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ ہر ماہ فیس بک استعمال کرتا ہے۔

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے فیس بک پر لکھا کہ 'آج صبح، فیس بک کمیونٹی باضابطہ طور پر دو ارب افراد پر مشتمل ہوگئی ہے۔

فیس بک کی بنیاد مارک ذکربرگ نے 13 سال قبل اس وقت رکھی تھی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے اور عالمی سطح پر اس سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کو لانچ کرنے کے بعد انھوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی تھی۔

اکتوبر 2012 میں فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ پانچ سال سے بھی کم عرصہ میں اس کے صارفین کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔

فیس بک کے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اس کے ناقدین کے لیے بھی ایک جواب ہے جنھوں نے عرصہ دراز پہلے یہ قیاس آرائی کی تھی کہ دیگر حریف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس اس کے صارفین چرا سکتی ہے جیسا کہ سنیپ چیٹ، جس سے اس کے صارفین کے بڑھنے کی رفتار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

مارک زکربرگ نے ’یو ایس اے ٹو ڈےـ‘کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے دو ارب صارفین کا ہندسہ عبور کرنے پر 'زیادہ شور شرابا نہیں کیا کیونکہ 'ہم ابھی تک تمام افراد تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہرکوئی رابطے میں آسکے۔

دوسری جانب فیس بک کے تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کی وجہ سے اسے پر تشدد اور غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کی اہلیت پر دباؤ ہے۔

حال ہی میں امریکا میں ایک شخص نے ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ ایک بوڑھے شخص کو گولی مارتا اور قتل کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر مواد کی نگرانی کے لیے 3000 اضافی عملے رکھ رہا ہے۔

تازہ ترین