• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ہے، دانیال عزیز

The Jit Report Is Based On Ambition Daniyal Aziz

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ ابہام پر مبنی ہے جس میں کوئی حتمی رائے شامل نہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود شواہد پہلے دن سے ہی ردی کی ٹوکری قرار دئیے جارہے تھے اور اب ججز نے بھی بار بار دستاویزات کی تصدیق کے سوالات اٹھائے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں کوئی حتمی رائے نہیں بلکہ یہ رپورٹ ابہام پر مشتمل ہے جس میں حقائق نظرانداز کئے گئے جب کہ رپورٹ میں زیادہ تر’’ موسٹ لائیکلی‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ کتنی باریکی سے جے آئی ٹی نے کام کیا ہے، تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی نے یہ نہیں پوچھا کہ نیسکول کمپنی کے مالک کون ہیں اور 2004 کی دستاویزات ثابت نہیں ہوئی لیکن 2006 کی تصدیق ہوگئی۔

دانیال عزیز نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ دستاویزات قانونی شہادت کے لئے کار آمد ہیں اور قانون شہادت آرڈر کے تحت کیا کہ دستاویزات استعمال بھی کی جاسکتی ہیں یا نہیں؟

تازہ ترین