• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Do Not Answer The Message Was Convicted Of Husband

موبائل فون کے یوں تو کئی نقصانات آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن تائیوان میں ایک بیوی نے موبائل فون پر میسج کا جواب نہ دینے پر شوہر سے طلاق لے کر افسوسناک مثال قائم کردی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان میں خاتون نے عدالت میں شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا اور جب سماعت کے دوران عدالت نے وجوہات پوچھیں تو خاتون نے بتایاکہ شوہر میری کسی بات کا جواب تک نہیں دیتے تو ایسے رشتے کا کیا فائدہ؟

اس دوران شوہرنے عدالت میں بیوی کی بات کا جواب نہ دینے کی تردید کی ،تاہم بیوی نے اسمارٹ فون پر بات چیت کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ’لائن‘ کی رسیدوں کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کردیا۔

خاتون کا عدالت میں کہنا تھا کہ شوہر پیغامات تو پڑھتے ہیں لیکن جواب نہیں دیتے تھے۔

ٹھوس شواہد کو دیکھنے کے بعد جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شوہر لاپروائی کا مرتکب ہوا اور اپنی بیوی کو نظر انداز کرتا رہا۔

تازہ ترین