• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیڈمی ممبر بننا ایک اعزاز ہے، دیپکا پاڈوکون

Deepika Padukone Feel Honoured On Becomig An Academy Awards Member

بالی ووڈ اسٹار دیپکا پاڈوکون دی اکیڈمی آف موشن پکچر آف آرٹس اینڈ سائنسز( اے ایم پی اے ایس) کی رکن بننے پر خوش اور پرجوش ہیں۔

دیپکا پاڈوکون نے ون ڈیزل کے ساتھ فلم ٹرپل ایکس آف زینڈر کیج سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔

اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کلاس آف 2017 میں شمولیت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہیں۔بالی ووڈ کی مستانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کو اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ اکیڈمی ممبر بننا اعزاز ہے ایٹ دی اکیڈمی ہیش ٹیگ کلاس 2017۔‘

دو سال سخت تنقید اور گزشتہ کئی تقریبات میں سفید فام اداکاروں کی نامزدگی کے بعد اے ایم پی اے ایس نے گزشتہ ماہ57ممالک سےریکارڈ 774 رکن کو آرگنائزیشن جوائن کرنے کی دعوت دی۔

دیپکا پاڈوکون کے علاوہ پریانکا چوپڑا بھی اکیڈمی کلاس آف 2017 کی رکن بنی ہیں۔دیگر بھارتی اداکار جنہیں اکیڈمی جوائن کرنے اور آسکر میں ووٹ کی دعوت دی گئی ان میں میگا اسٹار امیتابھ بچن،عامر خان،ایشوریا رائے بچن، سلمان خان،عرفان خان و دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین