• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا: دلچسپ ڈزنی میلہ اختتام پذیر

کیلیفورنیا میں ڈزنی کے دیوانوں کے لئے سجا دلچسپ میلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جہاں ملک بھر سے ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپے دھارے شرکت کے لئے پہنچے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

D-23 ایکسپو کے نام سے منعقد کئے جانے والے اس ایونٹ میں کوئی ڈزنی کی شہزادیوں کا روپ دھارے نظر آیا تو کوئی بیٹ مین اور اسٹار وارز کے دلچسپ کرداروں کا روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچا۔

اس منفرد میلے کی خاص بات یہ تھی کہ شائقین نے مختلف کرداروں کے زیب تن کئے لباس خود تیار کئے تھے جس کی تیاری میں انہیں خاصا وقت بھی لگا۔

واضح رہے کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد ڈزنی کرداروں سے اپنی محبت کا اظہاراور پسندیدگی ظاہر کرنا تھا۔

 

تازہ ترین