• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت ناک واقعات پر مبنی فلم ’ جگسا‘کا ٹریلر آگیا

ہالی ووڈ پر خوف و دہشت کے سائے منڈلانے لگے،تھرلرسے بھرپور فلم '’جِگسا‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

دی اسپیئرنگ برادرز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سنسنی خیز واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے، جس میں انسانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے ۔

جادوئی طاقت کے زیر اثر جان سے جانے والے افراد کی قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے کئی خطرناک واقعات سے پردہ اُٹھتا ہے۔

غیر معمولی اور پر اسرار واقعات پر مبنی اس فلم کو گریگ ہوفمین اور مارک برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں ہالی وڈ اداکارلورا وِنڈرووٹ،میٹ پیس مور، ٹینا جنگ،سونیا ڈیلن،مائیکل بوئسورڈاورجوسیا بلیک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

خوف، دہشت، تھرل اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم لائنز گیٹ پکچرز کے بینر تلے رواں سال27اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

تازہ ترین