• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفرحجازی کو گردوں کی تکلیف پر داخل کیا ہے، وائس چانسلرپمز

Zafar Hijazi Admitted Due To Pain In Kidneys Pims Vice Chancellor

ظفرحجازی کوگردوں میں تکلیف کےباعث اسپتال میں داخل کرلیاگیا ہے، پمزکے وائس چانسلر ڈاکٹرجاویداکرم کے مطابق طبی معائنےکےبعدظفرحجازی کےگردوں میں انفیکشن سامنےآیا۔

انہوں نے بتایا کہ ظفرحجازی 2روز تک ڈاکٹروں کی زیرنگرانی رہیں گے، دو روز بعد ان کا پھر طبی معائنہ کیا جائے گا۔

پمزذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی میڈیکل رپورٹ صبح تیارکی جائے گی،ٹیسٹ کی مکمل رپورٹ آنےکے بعد میڈیکل ٹیم رپورٹ تیار کرے گی۔

پمزذرائع نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیم ڈائریکٹر جمیل شیرازی نے قائم کی ہے، ظفر حجازی کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، ظفر حجازی نےدل اور بائیں ہاتھ میں تکلیف کامیڈیکل بورڈ کو بتایا ہے۔

 

تازہ ترین