• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ پیسیفک رِم 2اپ رائزنگ ‘ کا پہلا ٹریلرجاری

ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم پیسیفک رِم 2اپ رائزنگ 'کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

سن2013میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جبکہ خاتمے کے لئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔

دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نبھا ئیں گے۔

لیجنڈری پکچرز کی تیار کردہ اس فلم کو گوئلرمو ڈیل ٹورواورتھامس ٹل نے مشترکہ طور پر پروڈیوسزکیا ہے جو یونیورسل پکچر کے بینر تلے آئندہ سال23فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین