• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔فلم میں شاہ رخ خان ایک ٹوئر گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں تیسری بار کنگ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی ایک ساتھ کام کررہی ہے۔ اس سے قبل فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ اور ’جب تک ہے جاں‘ میں دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔

کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’جب ہیری میٹ سجل‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے اوراب تک ریلیز کئے گئے فلم کے تمام پوسٹرز، ٹیزرز اور گانوں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

فلم 4اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین