• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط الزامات لگانے پر شریف خاندان کا شکر گزار ہوں، عمران خان

Imran Khan Thanks To The Sharif Family On Wrong Charges

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شریف خاندان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اُن پرغلط الزامات لگائے ، انہی الزامات کی وجہ سے اپنے 40 سال کےریکارڈ کی کھوج کی ۔

سوشل میڈیا پرایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نےخود کو قوم کے سامنے جوابدہی کے لیے پیش کیا ۔ احتساب کے اسی عمل نے شریف خاندان کے مالی جرائم کا پردہ چاک کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے،جھوٹ بولنےاورجعلسازی کاارتکاب کیا،آج شریف خاندان قوم کے سامنے بالکل عیاں ہوچکا ہے۔

تازہ ترین