• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ آٹو شوکا انعقاد کیا گیا جس میں چمچماتی نت نئی گاڑیوں کے ماڈلز نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

گزشتہ کئی سالوں سے ہر سال منعقد کئے جانیوالے تین روزہ رائل آٹو شومیں اس سال بھی دنیا بھر سے بے شمارکار بنانے والی کمپنیاں نے سینکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شرکت کی۔

تمام گاڑیاں نئی جدت کیساتھ متعارف کروائی گئیں۔

اس رنگا رنگ آٹو شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجود تھے جبکہ شائقین کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شاندار ڈرفٹنگ شو اور اسٹنٹ شو بھی پیش کئے گئے۔

نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیاتھا ۔

تازہ ترین