• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ امیدوار لانے کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم

Opposition Divided On Joint Candidate For Leader Of The House

قائد ایوان کا مشترکہ امیدوار لانے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم ہوگئیں،اے این پی اور قومی وطن پارٹی نے شیخ رشید کے نام پر تحفظات کا اظہارکردیا ۔

غلام احمد بلور نے کہا کہ شیخ رشید اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار نہیں ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ قائد ایوان کے لئے اپوزیشن کے امیدوار کا حتمی فیصلہ کل کے اجلاس میں کیا جائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ کل کے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں متفقہ امیدوار سامنے آئے ،چاہیے وہ میں ہوں یا کوئی اور ہوں لیکن ہو تمام ہی جماعتوں کا متفقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما سے بڑا کیس حدیبیہ پیپرز ملز کا ہے،جو نام بھی وزرارت عظمیٰ کیلئے دیا وہ بھی نااہل ہوگا،شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی پر مقدمات درج ہیں،پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے نوازشریف کو استعمال کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف کےخلاف صرف اقامے کا کیس نہیں، 19 ریفرنس نیب میں جارہے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین