• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ایرانی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر اور 9 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر اور 9 بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے باقی بحری جہازوں کے پیچھے جا رہے ہیں، جو سمندر میں تیرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں، ہمارا مقصد ایرانی حکومت کے ممکنہ خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نئی قیادت سے بات چیت پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ ایران کے نئے رہنما بات چیت کرنا چاہتے ہیں، میں اس پر راضی ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید