• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Cuban Diplomats Expelled From Usa

کیوبا میں تعینات چند امریکی سفارتی اہلکاروں کو نامعلوم طبی علامات کا سامنا ہے، جس کے بعد امریکا نے اپنے ہاں تعینات کیوبا کے دو سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے طبی علامات کی تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ اس طرز کا واقعہ سب سے پہلے گزشتہ برس سامنے آیا تھا۔

بیان کے مطابق کیوبا میں تعینات چند امریکی سفارتی اہلکاروں نے کچھ واقعات جن کا تعلق جسمانی صحت سے تھا، کے بارے میں بتایا تھا، جس کے بعد متعدد اہلکاروں کو امریکا واپس لایا گیا۔

کیوبا کی حکومت نے بھی ان رپورٹوں کی تصدیق کی ہے۔ ہوانا حکومت کے مطابق امریکا کی جانب سے دو سفارتی اہلکاروں کی ملک بدری پر احتجاج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین